خوشاب شہرمیں شہری پانی سے محروم

خوشاب شہرمیں شہری پانی سے محروم  
خوشاب شہر میں پینے کا پانی  دستیاب ہونے کے باوجود شہری پانی سے محروم ۔فراہمی آب کا کوئی ایک وقت مقرر نہ ہونے کی وجہ سے شہری پینے کے پانی کے حصول کےلیے واٹر سپلائی ملازمین کے رحم کرم پر ہیں ۔ملازمین اپنی مرضی کے مطابق پانی چلا رہے ہیں اور بند کررہے ہیں کسی روز پانی چار بجے چلادیا جاتا ہے کسی روز ساڑھے چار یا پانچ بجے شام اور کسی روز پانی فراہم ہی نہیں کیا جاتا


 ،پینے کے پانی کی فراہمی کا وقت مقرر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر محلہ جات پانی کے حصول  سے محروم جاتے ہیں۔عوام نے ڈی سی خوشاب سے اپیل کی ہے کہ واٹر سپلائی ملازمین کو پابند کیا جائے  وہ کسی ایک  وقت مقرہ پر شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں

Post a Comment

0 Comments